18

ایس ایس پی آپریشنزملتان شائستہ ندیم کی یوم شہدا پر شہداء پولیس کے گھرآمد،فیملیز میں تحائف تقسیم

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم یوم شہداء پر شہداء پولیس کے گھر گئیں،ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شہید ہیڈ کانسٹیبل اعجاز خورشد، شہید کنسٹیبل محمد اقبال، شہید کنسٹیبل محمد شفیق، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز احمد سمیت دیگر شہداء کے گھر گئیں،انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر انہوں نے شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر موقع پر ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے،شہداء کی فیملیز نے ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں