24

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا آزاد جموں و کشمیرالیکشن کیلئے قائم پولنگ سٹیشنز کا دورہ،سیکورٹی انتطامات کا جائزہ

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے الیکشن آزاد جموں و کشمیر کیلئے ضلع ملتان میں جاری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا،چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلیزئی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے پولنگ کے دوران تمام تر سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز شائستہ نے کہا کہ الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے لیے ضلع ملتان میں کل 04 پولنگ اسٹیشن میں 1569 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 295 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے دوران 16 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں