11

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا پولیس سروس کاﺅنٹر 15 اور پکار سنٹر کا دورہ

ملتان،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے پولیس خدمت مرکز، پولیس سروس کاﺅنٹر 15 اور پکار سنٹر کا دورہ کیا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا، شہریوں کی جانب سے خدمت مرکز میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل بروقت حل کریں،انہوں نے پولیس سروس کاﺅنٹر 15 پر موجود وائرلیس کنٹرول، ہیلپ لائن سروس ، موٹر وہیکل چیکنگ ، ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی پرفارمنس کو چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں