9

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کی زیر نگرانی جنرل ہولڈاپ،سنیپ چیکنگ کے دوران 8 اشتہاری گرفتار

ملتان،ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی میں جنرل ہولڈ اپ نافذ کیا گیا،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا،شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا،جنرل ہولڈ کے دوران 6 شراب فروشوں کو گرفتار کرکے90 لٹر دیسی شراب،جبکہ بھاری مقدار میں ولائتی شراب اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کرلیا گیا،جنرل ہولڈ اپ میں متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 67 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں