13

ایس ایچ او تھانہ لڈن کی جانب سے بازیاب محبوس خاتون کو دارلامان بھجوانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایس ایچ او تھانہ لڈن کی جانب سے بازیاب محبوس خاتون کو اسکے بیان پر دارلامان بھجوانے کا حکم دیا ہے،خاتون نے بیان دیا کہ وہ شوہر اور والدین کے ساتھ نہیں جانا چاہتی،قبل ازیں عدالت عالیہ میں لڈن وہاڑی کے رہائشی محمد ارشد نے اغوا شدہ بیوی کی بازیابی سے متعلق ایڈووکیٹ سجاد حیدر میتلا کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال 20 نومبر کو رانی بی بی سے پسند کی شادی کی تھی،23 جولائی عید قربان کے موقع پر بیوی میکے ملنے گئی تو اسے سسرال والوں نے محبوس کر لیا،ملزمان سکندر اور ارشاد وغیرہ نے زبردستی اسکی بیوی کو قید کر رکھا ہے جسے پولیس کے ذریعے بازیاب کرایا جائے،تاہم گزشتہ روز عدالتی حکم پر خاتون کو بازیاب کراکے پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں