26

ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ سٹی جلالپور اور مظفر آباد میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت

ملتان،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس تھانہ سٹی جلالپور اور تھانہ مظفر آباد میں الگ الگ کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور، صدر جلالپور اور ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد ان کے ہمراہ تھے،شہریوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں اور زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں