10

ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی طرف سے ٹرانسفر ہونے پر ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر ، ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد ، ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ اور انچارج سیکیورٹی شبانہ سیف نے شرکت کی،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ایس پی کینٹ ڈویژن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایس پی کینٹ ڈویژن نے بہترین پولیسنگ کے ذریعے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیئے،اس موقع پر ایس پی کینٹ لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولیا کرام کی دھرتی پر خدمات کی فراہمی ان کیلئے اعزاز تھی،بعد ازاں سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ایس پی کینٹ لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں