17

ایس پی کی بچے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی پر ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے دودھ پیتے بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کے بیان پر نمٹادی ہے،ایس پی نے عدالت کو بچے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر ایس پی احمد نواز شاہ، ایس ایچ او تھانہ راجہ رام شجاع آباد سلیمان اور اے ایس آئی کامران پیش ہوئے،ایس پی احمد نواز شاہ نے احاطہ عدالت میں ہی اے ایس آئی کی شدید سرزنش کی،قبل ازیں عدالت عالیہ میں خاتون رمشاء بی بی نے کونسل ملک طاہر شہزاد نوناری کے ذریعے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے شوہر اوصاف علی نے ایک سال 9 ماہ کے بیٹے حسن علی کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے بچہ ابھی چھوٹا ہے اور والدہ کا دودھ پیتا ہے جسے ماں سے دور رکھنے سے جان کا خطرہ لاحق ہے اس لیے بچے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہوا لیکن بازیابی نہیں ہوئی۔عدالت عالیہ کے حکم پر پولیس افسر پیش ہوئے اور بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں