22

ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی ناقص کارکردگی،14 گھنٹے کی طویل بندش نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی ناقص کارکردگی، سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں 14 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،ملتان سرکل کی سب ڈویژن میں اتنی طویل لوڈشیڈنگ نے میپکو افسران کی کارکردگی کا پول کھول دیا،گزشتہ سے پیوستہ شب شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے علاقوں میں 10 بجے کی جانے والی بجلی کی بندش گزشتہ روز 14 گھنٹے گزر جانے کے بعد بحال کی گئی،طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،معصوم بچے ساری رات شدید گرمی کے باعث بلبلاتے رہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے دوران صارفین ایس ڈی او کے نمبر پر مسلسل رابطہ کرتے رہے لیکن موصوف نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،صارفین کے مطابق انہوں نے سب ڈویژن کے کمپلینٹ سیل میں سینکڑوں مرتبہ کال کی تو عمران نامی میپکو اہلکار نے کہا کہ میپکو میں ٹرانسفارمرز کی شدید کمی ہے،اس لیئے ہم کچھ نہیں کر سکتے،ہم صرف افسران کو صارفین کی شکایت بارے آگاہ کر سکتے ہیں،ادھر میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے صارفین نے کہا کہ ایس ڈی او محمد علی طاہر انتہائی بدتمیز انسان ہے،صارفین سے اسکا بیہودہ رویہ ناقابل برداشت ہے،انہوں نے سی ای او میپکو سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ایسے نا اہل ایس ڈی او کا تبادلہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں