16

ایف آئی اے میں 22 افسران کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی،تبادلے کردئیے گئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کے متعدد افسران کو ترقی دیدی گئی،18 ویں سکیل میں ترقی کے بعد 22 افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدہ پر ترقی دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ترقی پانے والے افسران چاروں صوبوں میں تعینات، متعدد کے تبادلے بھر کر دیئے گئے،ترقی پانے والوں میں ملتان سے زاہد محمود ، پشاور سے عامر اقبال، کے پی زون سے محمد عمران اور قمر زمان شامل ہیں،کراچی سے بلال اسلم، علی مراد، علی ابڑو، ہیڈکوارٹر سے فرخ بیگ، نازیہ امبرین، خرم سعید، لیاقت علی، رضوان شاہ کو بھی پرموٹ کیا گیا،اسلام آباد سے اعجاز احمد، جواد علی ، گجرانوالہ سے ریاض جنجوعہ اور گجرات سے صالح سارم کی پروموشن کی گئی،لاہور سے عائشہ آغا خان، محمد صابر اور انٹر پول کے سکندر حیات کو بھی ڈپٹی ڈائریکٹر بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں