12

ایف آئی اے کی کارروائی، کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانیوالے 2 افراد گرفتار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائمز نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کے 2 رکن کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم امجد خان کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو فراہم کیا جاتا تھا۔ ملزم سرٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں