8

ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور سلنڈر کی حامل 106 سے زائد گاڑیاں بند،3 یونٹ بھی سربمہر


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز بھی کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور سلنڈر کی حامل 106 سے زائد گاڑیاں بند کردیں،جبکہ جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ ایل پی جی کے 7 یونٹ بھی سربمہر کردیے گئے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کارروائی کرتے ہوئے تین بس سٹینڈ سیل 6 ڈرائیورز کے خلاف بھی مقدمات درج کئے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور سول ڈیفنس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کمرشل گاڑیوں سے سلنڈر اتار کر قبضے میں لے لئے اور مالکان کو سخت وارننگ جاری کی،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے بس سٹینڈ مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی اور کریک ڈائون کے حوالے سے اپنی گذارشات پیش کیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو ازخود ایل پی جی سلنڈرز اتارنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا معاشی نقصان انتظامیہ کا مقصد نہیں تاہم انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے جدید ورکشاپ بنائی جائے گی،ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر اتارنے کا بیان حلفی جمع کرائیں،قبل ازیں ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں