12

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،پاسبان رکشا اور ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب کا احتجاج

ملتان،ہوشربا مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،آئے روز ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خودساختہ غریب اضافہ مہنگائی کے خلاف حکومتی رٹ کا کھلم کھلا بلیک مافیامنہ چڑا رہی ہے،جبکہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے،محسوس یہ ہورہا ہے کہ طاقتور ذخیرہ اندوزوں کا ناجائز منافع خوروں کی ریشہ دوائیوں انسان دشمن کے سامنے حکومتی اقدامات کا نہ ہونا اور انہیں من مرضی کی اجازت میں حکومت بھی ملوث ہے۔ اگر حکومت نے بڑھتی ہوئے مہنگائی ملک بھر کے غریب محنت کش عوام بالخصوص رکشہ ڈرائیوروں کو معاشی تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پھر ملک کو عدم تحفظ کا شکار ہونے سے بچایا نہیں جاسکتا حقیقت میں ملک کے حقیقی محافظ ملک بھر کے غریب محنت کش عوام ہی ہیں اس لیے وزیراعظم،وزیراعلیٰ دیگر حکومتی وزورائاور ذمہ داران موجودہ آئے روز مہنگائی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر حکمرانوں کا حشر سابق حکمرانوں سے کم نہ ہوگا، یہ بات پاسبان رکشا ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب ملتان کے زیر اہتمام آئے روز ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ کے خلاف اضافہ ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، ملک محمد اقبال ایڈووکیٹ، ملک ذوالنورین بھٹہ، نے مظاہرہ میں شریک رکشہ ڈرائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ملک کاشف کھوکھر، ظفراقبال، رانا عبدالوحید۔ چوہدری اختر، رانا عامر،چوہدری محمد رمضان، مغیث احمد منا بھائی، ملک محمد عابد، ملک ارسلان، سید مبشر حسن نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں