14

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل بنک کی سنیئر مینجمنٹ کے وفد کا دورہ

ملتان،ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل بنک کی سنیئر مینجمنٹ کے وفد نے دورہ کیا،دورے میں نیشنل بنک کی جانب سے پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز ونگ ہیڈ سلیم خواجہ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ایگریکلچر ڈویثرنل ہیڈطارق لطیف انصاری اور پراڈکٹ منیجر رورل اینڈ ایگریکلچر ڈاکٹر خرم شہزاد تھے،دورے کا مقصد زرعی یونیورسٹی اور نیشنل بنک کے مابین مختلف شعبو ں میں تعاون کرنا تھا،وفد نے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے زرعی یونیورسٹی میں کئے گئے ترقیاتی کاموں، یونیورسٹی میں جاری مختلف پروگرامز و پراجیکٹس،زرعی یونیورسٹی کی جانب سے کمیونٹی سروسزاور مستقبل میں یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کئے جانے والے منصوبوں سے آگاہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خطے کی بہتری کی نیت سے کام شروع کیااور خطے کے لوگوں، یونیورسٹی کے اساتذہ،سٹاف اورطلباء و طالبات کے تعاون سے ایک اعلی مقام حاصل کیا۔ نیشنل بنک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ایگریکلچر ڈویثرنل ہیڈطارق لطیف انصاری نے یونیورسٹی کی تعلیم و تحقیق اور انٹر پرینوریل سر گرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آج کے دور ے کا مقصد یونیورسٹی سے زراعت سے متعلقہ افراد (کسانوں و کاشتکاروں)کی بھلائی کیلئے کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنے سٹاف کی ٹریننگ کیلئے جامعہ ہذا کے فیکلٹی ممبران سے استفادہ حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتیں ہیں کہ زرعی یونیورسٹی نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگریکلچر فنانس آفیسرز کی ٹریننگ میں مدد کرے۔ جس میں آبپاشی کے مختلف پروگرامز، ڈرپ ایری گیشن سسٹم، مگس بانی،ہائیڈروپانک یونٹ، ٹنل ٹیکنالوجی کچن گارڈننگ،بائیو فلاک سسٹم، الٹراہائی ڈینسٹی پر باغات کی دیکھ بھال و دیگر شعبے شامل ہیں۔وفد نے مزید زرعی یونیورسٹی کی کاوشو ں کو بھرپور سراہا۔ دونوں فریقین نے ہر شعبہ میں جس سے کسانوں و کاشتکاروں کی بھلائی ہو سکے تعاون کا اتفاق کیا۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ذولفقار علی،ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر تنویراورڈاکٹر محمد اشتیاق سمیت دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں