15

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا 71کروڑ37 لاکھ کا بجٹ منطور

ملتان،ملتان کی بڑی سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے مالی سال 2021،2022 کا بجٹ تیار کرلیا گیا ہے،ان میں سے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال 2020،2021 میں معمولی ردوبدل کرکے 71 کروڑ 37 لاکھ 74 ہزار کا بجٹ منظور کرلیا گیا ہےاس میں 52کروڑ59لاکھ98ہزار روپے مختلف شعبہ جات کے ریسرچ پراجیکٹ کیلئے رکھے گئے ہیں،گزشتہ مالی سال 2020،2021 میں 59 کروڑ سے زائد کا بجٹ رکھا گیا تھا،زکریا یونیورسٹی کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں فنانس کمیٹی کی جانب سے بجٹ منظور کیا جائیگا،جس کے مطابق 6 ارب 6 کروڑ سے زائد کا بجٹ تیار کیا گیا ہے،اس میں پے اینڈ پنشن کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں