16

ایم پی اے سبین گل خان کا فاطمہ جناح ہسپتال کا دورہ،ملازمین کی حاضری اور صفائی کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب،چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے ملتان ایم پی اے میڈم سبین گل خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزادر کے حکم پر فاطمہ جناح ہسپتال کا اچانک وزٹ، انہوں نے لیبر روم،ایکسرے روم اور مختلف وارڈز کا وزٹ کیا،ملازمین کی حاضری چیک کی اور صفائی کے انتظام کو چیک کیا،اس موقع پرایم پی اے سبین گل خان نے موقعہ پر موجود مریضوں سے بات چیت کی اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا،ایم پی اے سبین گل خان نے سٹاف کی حاضری چیک کی،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں، عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں،ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام مریضوں کو برقت بہترین طبی سہولیات دی جائیں،چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی نے صفائی ستھرائی پر تسلی کا اظہار کیا،بریفنگ کے دوران میڈم سبین گل خان کو ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی کمی بارے میں بریف کیا گیا جس پر میڈم سبین گل خان نے ا س مسئلہ پر پنجاب حکومت سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈاکٹر عروج اے ایم ایس ان کے ہمراہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں