3

ایم ڈی اے افسران اور ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب،ریٹائرڈ ملازمین کو شیلڈز اور سرٹیفیکٹ تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے سے 2020-21میں ریٹائر ہونے والے آفیسران و ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،ریٹائر ہونے والے میں ڈائریکٹر ٹاؤ ن پلاننگ خالد جاوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نسیم احمد جاوید،پرسنل اسسٹنٹ انیس احمد،آفس اسسٹنٹ عبدالغفور،اسٹیٹ سپر وائزر عامر علی واجد،آرکیٹکٹ اسسٹنٹ محمد مطیع اللہ اور آفس سپریڈنٹ قیصر شہزاد شامل ہیں،ریٹائرڈ ملازمین کو اعزازی شیلڈز،تعریفی سرٹیفیکٹ اور پھولوں کے گلدستے دئے گئے،آفس اسسٹنٹ عبدالغفور کی غیر موجودگی کی وجہ سے شیخ محمد رفیع نے ان کی شیلڈ وصول کی،تقریب کی صدارت چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کی،رانا عبدالجبار نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کی ترقی کیلے میگا پراجیکٹس بے حد ضروری ہیں اس کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغامحمد علی عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی ا ے سے ریٹائر ہونے والے تمام ساتھی میرے لئے اب بھی ویسے ہی قابل احترام ہیں جیسے دوران سروس تھے۔میں نے اپنے ایم ڈی اے میں گزرنے والے پیریڈ میں ریٹائر ہونے والے تقریبا تمام دوستوں کے ساتھ کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ ایم ڈی اے کے ذریعہ آمدن بڑھانے کیلئے نئے پراجیکٹ شروع کئے جائیں تاکہ آپ لوگوں کا مستقبل محفوظ ہو جائے۔سابقہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ خالد جاوید اور دیگر ریٹائرملازمین نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور چیئرمین ایم ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں