10

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے لودھی کالونی سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا

ملتان،پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے لودھی کالونی نزد تکبیر ڈیپارٹمنٹل سٹور شکیل فروٹس اینڈ سبزی فروش نے تجاوزات کی صورت میں برآمدہ اور روڈ کا کچھ حصہ کور کر رکھا تھا جسکی وجہ سے عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا تھا انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرکے دوکان اور اطراف میں قائم تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں