10

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی،تحصیل چوک سے سیداں والا بائی پاس تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ تحصیل چوک سے سیداں والا بائی پاس چوک تک اور ملتان پبلک سکول روڈ،ماڈل ٹاؤن چوک کے اطراف میں مین روڈ اور سروس روڈکی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات کو ختم کراکے سامان قبضہ میں لے لیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ کونین بخاری و انفورسمنٹ عملہ ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں