13

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی،شیر شاہ روڈ چونگی نمبر 23 سے نادر آباد پھاٹک تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے شیر شاہ روڈ چونگی نمبر 23سے نادر آباد پھاٹک تک روڈ کی دونوں اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا دیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں