18

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی،2 دکانیں سیل،نادرن بائی پاس روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے بوسن روڈ نزد بچ ولاز شیخ محمد امجد کا امجد سٹیل کے نام سے آفس اور سٹور کا مین گیٹ،محمد رمضان کی 2عدد دکانات،غوث الاعظم روڈنزد وریام چوک محمد اکرم و محمد زوہیب وغیرہ کی 2عدد دکانات سیل کر دی،نادرن بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نگانہ چوک ایم اے جناح روڈ محمد زبیر کی دوکان کا مین گیٹ اور فرنٹ دیوار،نادرن بائی روڈ ڈاکٹر سعید ربانی کی زیر تعمیر چار دیواری اور چھپر ہوٹل گرا دیا،جبکہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ کی نشاندہی پر سورج میانی روڈ نزد سکندری نالہ ایئر پورٹ اپروچ روڈ پر پیپسی گودام کے زیر استعمال ایم ڈی اے کی جگہ برائے ایئر پورٹ روڈ کو خالی کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کی مہلت دے دی،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ میڈم عنائزہ حرا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ محمد عمیر ملغانی، سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز،انفورسمنٹ عملہ،نفری پولیس و ہیوی مشینری آپریشن میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں