15

ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے اہم عہدیداران کی سی بی اے یونین چھوڑ کر انصاف سٹاف یونین میں شمولیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملازمین دوست پالیسیوں پر اعتماد، ایم ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے ) کے اہم عہدیداران اپنے سپورٹران کے ہمراہ سی بی اے یونین چھوڑ کر انصاف سٹاف یونین میں شامل ہوگئے ہیں،انصاف سٹاف یونین میں شامل ہونے والوں میں سی بی اے یونین کے سیکرٹری فنانس عبدالقدوس، سیکرٹری اطلاعات انور لاشاری اور آرگنائزر محمد حسین کھوکھر شامل ہیں،مذکورہ عہدیداران کی شمولیت کے موقع پر انصاف سٹاف یونین کے مرکزی رہنما رخسار احمد قریشی، محمد خان نے ان کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہارپہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی،شامل ہونے والے عہدیداروں نے کہا کہ وہ انصاف سٹاف یونین کی ملازمین دوست پالیسیوں پر ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رخسار قریشی نے کہا کہ ہماری ملازمین دوست پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے ملازمین جوق درجوق ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اس موقع پر رافع شوذب، عرفان الہی ودیگر عہدیداران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں