4

ایم ڈی اے ملازمین کی دوسری بار کرونا ویکسینیشن 17 جولائی کو ہوگی،ڈی جی آغا محمد علی

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے حکم پر ایم ڈی اے اہلکاروں کی کرونا ویکسینیشن 17-07-2021کو ہیڈ آفس میں کی جائے گی،محکمہ صحت کی ٹیم آج 9 بجے سے 11 بجے تک ایم ڈی اے ملازمین کی ویکسینیشن کرے گی،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ڈائریکٹوریٹ کے تمام اہلکاروں کی ویکسینشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ تمام ملازمین کرونا ویکسین لگوا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں،انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عرفان قریشی کو حکم دیا ہے کہ ایسے تمام ملازمین جنہوں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہ عارضی طور پر روک دی جائے۔ اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عرفان قریشی نے تمام ملازمین کو مورخہ 17-07-2021 کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ملازمین کی اطلاع کے لئے ایم ڈی اے ہیڈ آفس اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹو ریٹ میں اشتہار اویزاں کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم ڈی اے ملازمین کی کرونا ویکسینیشن ہو چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں