4

ایم ڈی اے ملتان کی حدود بڑھانے کیلئے سمری تیار کرکے بھجوادی گئی،سیکرٹری ہائوسنگ

ملتان(سٹآف رپورٹر)سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے ملتان کی حدود کو بڑھانے کیلئے سمری تیار کرکے بھجوادی گئی ہے،محرم الحرام پر شہر کے مختلف مقامات کی سیوریج لائنیز کی مرمت کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے،جس کیلئے واسا کو واضح احکامات جاری کر دیئے ہیں،تمام مذہبی تہواروں پر سیوریج سسٹم کو فعال رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے،مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد گندے ے پانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مذہبی جماعتوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا،اس موقع پرایم ڈی واسا ناصر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل زاہد اقبال بھی موجود تھے، لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ٹمبر مارکیٹ اور ممتاز آباد کے مکینوں کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، روٹس پر سیوریج کو جلد ازجلد مرمت کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیوریج لائن کو فوری صفائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ملتان شہر میں جاری سیوریج سکیموں جو جلوس کے روٹس پر واقع ہیں ۔ فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں