6

ایم ڈی اے ون ونڈو سیل کی ماہانہ کارکردگی 98فیصد تک پہنچ گئی،ڈی جی قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے ون ونڈو سیل کی ماہانہ کارکردگی 98 فیصد تک پہنچ گئی،گزشتہ ماہ ون ونڈو پر ٹاؤن پلاننگ،اسٹیٹ مینجمنٹ،اربن پلاننگ،اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے سلسلے میں مجموعی طور پر 361درخواستیں موصول ہوئی،جن میں سے 267 درخواستوں کو وقت سے پہلے نمٹا دیا گیا،جبکہ بقایا 94 درخواستوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق وقت پر نمٹا دیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ون ونڈو سیل شہریوں کی طرف سے دی گئی ہر قسم کی درخواست کا ایک شیڈول طے کر دیا گیا ہے،شہریوں کے تمام مسائل ون ونڈو سیل کے ذریعے حل ہونگے،انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے ون ونڈو سیل کا دائرہ اختیار بڑھا رہےہیں،ون ونڈو سیل کو باقاعدہ ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں