16

ایم ڈی اے چوک تا لودھی کالونی شاہراہ کو کشادہ کرنے پر ایک ارب لاگت آئے گی،اشرف ناصر خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر ملتان کے شہریوں خصوصاََ قومی حلقہ 155 کے عوام سے کئے جانے والے وعدوں کو نبھانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں اور اولیا کرام کے شہر میں موجودہ دور میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی،انہوں نےکہا کہ ایم ڈی اے چوک سے لودھی کالونی تک اہم اور مصروف شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ ملتان کے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ایک ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کے تحت اہم سڑک کو 64 فٹ تک کشادہ کیا جائے گا اور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے دونوں اطراف سے 13,13 فٹ اراضی ایکوائر کی جائے گی،ملک محمد عامر ڈوگر کے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف تاریخی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ایکسائز آفس سے پل براراں کی جانب ٹریفک کے درینہ مسائل سے بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات ملے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وائس چیئرمین ایم ڈی اشرف ناصر خان نے اس دوران مزید کہا کہ ملتان شہر سے سیوریج کے درینہ مسائل کا خاتمہ وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کی اولین ترجیح ہے اور اس وقت قومی حلقہ 155 میں سیوریج ، واٹر سپلائی لائنوں کی پرانی لائنوں کی تبدیلی کیلئے اربوں روپے کی سکیموں پر تیزی سے عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور ہمارا عمل ہی ہماری کارکردگی کا ضامن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں