22

ایم ڈی اے کی ملی بھگت سے ٹمبرمارکیٹ وہاڑی روڈ گرین بیلٹ پر مافیا قابض،شہریوں کا واگزار کرانے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹمبر مارکیٹ وہاڑی روڈ گرین بیلٹ تباہ ٹھڈائی،رہڑی مافیا قابض ہو گیا،سالہا سال سے گرین بیلٹ پر مختلف لوگوں نے مبینہ طور پر ایم ڈی اے کی ملی بھگت سے مستقل ڈیرے ڈال لئے،خیمہ نصب چارپائیاں ڈال کر گاہکوں کی خدمت کی جانے لگی،تاجروں عوامی حلقوں کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ وہاڑی روڈ ملتان کی گرین بیلٹ پر ناجائز قابضین نے ڈیرے ڈال لئے اور اب گرین بیلٹ فوڈ اسٹریٹ کا منظر پیش کرنے لگی ٹھڈائی،گنے کا جوس،گول گپے اور دیگر کھانے پینے کی رہڑیاں سج گئیں جو سالہا سال سے ٹیکس اور کرائے بچاتے ہوئے باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکے ہیں متعلقہ محکمہ ایم ڈی اے،کارپوریشن آفیسران کی نظروں سے اوجھل گرین بیلٹ پر قابضین نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں اہلیان علاقہ،تاجران اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور شعبہ تجاوازت کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ گرین بیلٹ قابضین سے واگزار کرکے وہاں باقاعدہ درخت پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول میں بھی اعتدال آئے اور خوبصورتی میں اضافہ ہو انہوں نے خصوصا کمشنر ملتان جاوید اختر محمود سے مطالبہ کیا کہ شہر کے دوسرے حصوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ وہاڑی روڈ ٹمبر مارکیٹ گرین بیلٹ کو بھی حقیقی معنوں میں گرین کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں