9

ایم ڈی اے کی 88 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس،ایم ڈی اے اور واسا کا بجٹ مالی سال 2021،22 منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے کی 88 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ہوا،اجلاس میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان تنویر احمد ہراج ،نمائندہ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طیب (اے ڈی سی آر)،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور جاوید اقبال،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ محمد حیات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے عرفان انجم، ٹیکنیکل ایکسپرٹ عبدالقادر،ٹاؤن پلانر مسٹرآفتاب احمد،نمائندہ HUD&PHEظہور احمد شریک تھے،اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کا بجٹ مالی سال 2021،22 منظورکر لیا گیا،ہاؤس نے مالی سال 2021،22 کے لئے ایم ڈی اے کے ٹوٹل بجٹ 5542.643 ملین کی منظوری دے دی، نیزواسا کے بجٹ5647.561ملین کی بھی منظوری دے دی،ملازمین کی تنخواہو ں میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کے حکم کے مطابق 10 فیصد ایڈہاک ریلیف اور 10 فیصد پینشن میں اضافہ کی منظوری بھی دی گئی،ایم ڈی ا ے کے مالی سال2021-22 میں نئی ترقیاتی سکیمز تبدیلی لوہا مارکیٹ، غلہ منڈی اور ٹرک اسٹینڈ کے لئے 2000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،تنخواہوں اورغیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1232.119 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،گورنمنٹ کے جاریہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 256.128 ملین اور گورنمنٹ کے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے وہاڑی روڈ بی سی جی چوک تا ڈبل پھاٹک 30 ملین اور بحالی خانیوال روڈ،عید گاہ چوک تا کمہارانوالہ چوک کے لئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے،علاوہ ازیں ذاتی ترقیاتی سکیمز فاطمہ جناح ٹاؤن فیز I اورII نیو شاہ شمس کالونی ماڈل ٹاؤن فیزI, II اور III پرانی کالونیوں کی سڑکات کی بحالی مدنی چوک فلائی اور وغیرہ کے لئے 1244.472 ملین روپے مختص کے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں