5

ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام

ملتان،ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار،اہم سڑکوں پر ٹریفک کا جام معمول بن گیا،چونگی نمبر 7 سے 9 نمبر چونگی فلائی اوور کے نتیجے رینٹ اے کار مافیا قابض ہیں،ذرائع کے الزام عائد کیا ہے کہ شعبہ انفورسمنٹ اہلکاروں کی سر پرستی میں ماڈل ٹائون گرین بیلٹس پر ایک ہوٹل نے کرسیاں رکھ کر قبضہ جما رکھا ہے،بوسن روڈ،وہاڑی روڈ،پرانا شجاع آباد روڈ،خانیوال روڈ،دولت گیٹ چوک،وہاڑی چوک تک میٹرو روٹ کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے،جبکہ چوک بی سی جی کے فٹ پاتھ پر دکانداروں نے دکانیں بڑھا رکھی ہیں،شاہ رکن عالم کالونی،ٹی چوک کے درمیان اور دونوں اطراف میں ریڑھی مافیا قابض ہے،اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ آفاق بھٹی نے بتایا کہ انفورسمنٹ کا چارج ملے ہوئے 2 ماہ ہوئے،ایم ڈی اے بھرپور کارروائی کررہی ہے،لیکن میونسپل کارپوریشن ملتان کارروائی سے گریزاں ہیں،ایم ڈی اے ملتان کے پاس کارروائی کیلئے پولیس اور گاڑیاں موجود نہ ہیں،جس کے باعث کارروائی سست روی کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں