19

ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے میں نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے فرائض منصبی انجام دینے شروع کر دئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اورڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈٖی اے شاکر عباس بزدار سے خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر رانا عبدالجبار اور شاکر عباس بزدار نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو نئی تعیناتی پر خوش آمدید کہا،علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی و د یگر آفیسران نے بھی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چیئرمین اور تما م آفیسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے میں ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں گے، تمام آفیسرز اور ملازمین کو ساتھ لیکر چلوں گا،ملتان شہر کی خوبصورتی اور ایم ڈی اے کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں