8

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا شاہ رکن عالم کالونی جے بلاک میں کرائون فیلئیر کا معائنہ،مرمت کا کام شروع کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے ساتھ ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو موثر بنائیں،تاکہ سیوریج کمپلینٹس کا بھر پور سدباب کیا جا سکے،انہوں نے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے عشرہ رحمت اللعالمین کے دوران الرٹ رہنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جلوس روٹس کے منتظمین سے مکمل رابطہ رکھیں جلوس روٹس پر نکاسی آب اور گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں،انہوں نے ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کو بارہ ربیع الاول کے انتظامات متعلق واسا کیجانب سے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 ربیع الاوّل کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت، شاہ رکن عالم کالونی اور الجیلان روڈ پر کراؤن فیلیرز کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کیا،متعلقہ سیوریج افسران بھی ہمراہ تھے ایم ڈی واسا نے دونوں کراؤن فیلیرزکی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے اور موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کا حکم دیا،واضح رہے کہ شاہ رکن عالم کالونی جے بلاک میں 18 انچ قطر کی سیوریج لائن اور الجیلان روڈ پر 24 انچ قطر کی لائن کے بوسیدہ ہونے پر کراؤن فیلیرز کا واقعات پیش آئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں