9

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا شہر بھر کے جلوس روٹس کو جنگی بنیادوں پر کلیئر کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوس روٹس کو مکمل طور پر ہموار کر کے ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے،جبکہ تمام جلوس روٹس،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کر کےگٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے واسا کے تمام سیوریج، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی اپنی حدود میں الرٹ رہنے،تمام ،عزاداران اور لائسنس داروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے،سورج میانی وڈا تھلہ،رسول پور،الصطفی روڈ،ولایت آباد وہاڑی روڈ سمیت شہر بھر کے جلوس روٹس کو جنگی بنیادوں پر کلیئر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،یہ احکامات انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری کئے،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن عارف عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن محمد ساجد سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سیوریج،محمد خضر،غلام جعفر، اسحاق بشیر سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے،ایم ڈی واسا نے ولایت آباد وہاڑی روڈ پر 24 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے کا عمل مکمل ہونے پر مین ہولز کی تعمیر جلد از جلد کرکے امام بارگاہ حرا حیدری کا روٹ فوری طور پر کلیئر کرنے کا حکم دیا،انہوں نے المصطفی روڈ پر امام بارگاہ ابو تراب کے روٹ کو بھی ہنگامی طور پر ہموار کرنے،روٹ سے پائپ ہٹانے کا حکم دیا انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج منصوبے پر جاری کام اور سورج کنڈ روڈ کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں