12

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا شیر شاہ روڈ جکھڑ پور میں کراؤن فیلیئر کا معائنہ،جلد مرمت کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے شیر شاہ روڈ جکھڑ پور کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کے واقعہ کے پیش آنے پر موقع کا دورہ کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن حفیظ اللہ لغاری،اسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ممتاز حسین اور سب انجینئر سعداللہ بھی ہمراہ تھے،اس دوران ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 12 انچ قطر کی سیوریج لائن بوسیدہ ہونے کی وجہ سے کراؤن فیلیئرکا واقعہ پیش آیا ہے اور اہل علاقہ کو عارضی ریلیف دینے کیلئے موقع پر پمپ بھی نصب کر دیا گیا ہے،جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کراؤن فیلیر کی مرمت کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے اور موقع پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں