16

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا نقشبند کالونی میں نئی واٹر سپلائی لائن کا معائنہ،کام کی رفتار کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے نقشبند کالونی میں نئی واٹر سپلائی لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے راستے کو بحال کرنے کی ہدایت کی،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،اسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا محمد اکرام ودیگر بھی موقع پر موجود تھے،اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام کیا جا رہا ہے ان علاقوں میں نئی واٹر سپلائی ڈالنے کا عمل بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے،اس دوران ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے مسائل کی شکایات کا بھی نوٹس لیا شکایات کے ازالے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ہر ممکن طور پر ریلیف دینے کا حکم دیا،بعد ازاں انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج سسٹم کے بائی پاس منصوبے کے سلسلے میں تیسرے سنکنگ مین ہول کی تعمیر شروع ہونے پر موقع کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں