6

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا چوک مچھلی مارکیٹ پر سیوریج منصوبے پر جاری کام جلد مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے،واسا کے زیر انتظام سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج کے بائی پاس منصوبے کا آخری مراحل میں کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار افشار چوک مچھلی مارکیٹ پر سیوریج منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر بھی ہمراہ تھے اس دوران ایم ڈی واسا کو بتایا کہ دولت گیٹ میٹرو سٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک 350 فٹ (54) انچ قطر کی سیوریج لائن 77 انچ کی (کیسنگ) تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالنے اور 2 سنکنگ مین ہولز کی تعمیر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اب ایک سنکنگ اور ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر کی جا رہی ہے اور منصوبے کو جلد مکمل کرکے میٹرو روٹ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں