12

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا چہلم کے جلوس روٹس کا دورہ،واٹر سپلائی ڈویژنوں کے اقدامات کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کی ہدایت پر واسا کی طرف سے چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا سلسلہ منگل کے روز جاری رہا،جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب اور ارد گرد کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے شہر کے مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا،انہوں نے حرم گیٹ،پاک گیٹ،خونی برج،گھنٹہ گھر،کچہری روڈ،ایم ڈی اے چوک،،دولت گیٹ، باوا صفرا روڈ،چوک کمہاراں والا،پیراں غائب روڈ،خانیوال روڈ سمیت دیگر جلوس روٹس کا بھی معائنہ کیا اور سیوریج ،واٹر سپلائی ڈویژنوں کے اقدامات کا معائنہ کیا تمام افسران جلوس کے منتظمین ،لائسنسداران سے بھی مکمل رابطے میں رہے اور جلوس روٹس پرواسا سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں