9

ایم ڈی واسا کا سورج میانی وڈا تھلہ کے علاقے میں سیوریج لائن کے کام کا معائنہ،منصوبے کو رواں ہفتے مکمل کرکے بحال کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے سورج میانی وڈا تھلہ کے علاقے میں سیوریج لائن کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور منصوبے کو رواں ہفتے مکمل کرکے راستے کو بحال کرنے کی ہدایت کی،دریں اثنا پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے قومی حلقہ این اے 155 میں سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے سلسلے میں واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال سے تبادلہ خیال کیا،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ودیگر بھی موقع پر موجود تھے،اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر جن جن علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ان علاقوں کے جلوس روٹس کو ٹریفک کیلئے ہموار کرنا اولین ترجیح ہے،جن علاقوں میں نئی سیوریج لائن ڈالی جا چکی ہے اور جس جگہ پر سیوریج لائن تبدیلی کا کام مکمل ہوچکا ہے وہاں پر سیوریج سسٹم کو باقاعدہ آپریشنل بھی کر دیا گیا ہے،جبکہ ساتھ ساتھ نئی واٹر سپلائی لائن ڈالنے اور مین ہولز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اس دوران ایم ڈی واسا نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کی شکایات کا بھی نوٹس لیا شکایات کے ازالے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ہر ممکن طور پر ریلیف دینے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں