16

ایم ڈی واسا کا سیوریج منصوبوں کی مانیٹرنگ اور نکاسی آب شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کا سیوریج منصوبوں کی مانیٹرنگ اور نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے،قومی حلقہ 155 کے علاقہ جہانگیر آباد،متی تل روڈ سے ملحقہ آبادیوں،فرخ ٹاؤن میں سیوریج مسائل کا جائزہ لینے کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر سپرینٹنڈننگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک ظہور ڈوگر،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جواد کلیم اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج حافظ وقاص،محمد ساجد و دیگر بھی ہمراہ تھے،اس دوران جہانگیر آباد اور متی تل روڈ پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے لگائی جانے والی سیوریج لائنوں کو واسا کے حوالے کرنے سے پہلے درپیش ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان علاقوں کو واسا کے ہینڈ اوور کرنے سے پہلے سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا،قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے چوک بازار حسین آگاہی میں مسجد پھول ہٹ کے بالمقابل سیوریج شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر بھی ہمراہ تھے،انہوں نے نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کو لائن کی مکمل صفائی کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج کے بائی پاس منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے موقع کا دورہ کیا اور تھرسٹ بورنگ کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں