8

ایم ڈی واسا کا نواب پور روڈ اور مچھلی مارکیٹ پر سیوریج منصوبوں کا معائنہ

ملتان(نمائندہ پی این این اردو)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کے مقامات کو ہموار کرکے شہریوں کی آمدورفت کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے اور بحال کئے جانے والے راستوں پر چھڑکاؤ کا عمل بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے نواب پور روڈ پر بحالی اور گلیوں کے کنکشن کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،جبکہ مچھلی مارکیٹ چوک سے دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن کی طرف تھرسٹ بورنگ کے عمل میں تیزی کیلئے ایک ٹیم کا مزید اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نواب پور روڈ اور مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن محمد ساجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج عیدگاہ سب ڈویژن رانا محمد اکرام و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو نواب پور روڈ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواب پور روڈ پر 24 سے 54 انچ تک کی 5 کلو میٹر لائنیں تبدیل کی جا رہی ہیں اور اب تک 54,48اور42 انچ قطر کی 7620 فٹ بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جا چکا ہے اور اس منصوبے سے محلہ شیخاں والا، بستی خیر شاہ، سلطان آباد ،خیر آباد کالونی، دیوان کا باغ ،حیدریہ اسٹریٹ، غازی کالونی صاحب الزمان روڈ، گلگشت کے علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے ریلیف ملے گا بعد ازاں ایم ڈی واسا نے نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج لائن کے بائی پاس منصوبے کا بھی معائنہ کیا انہوں نے اس دوران ان منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور دونوں سنکنگ مین ہولز پر تھرسٹ بورنگ کا عمل شروع کروانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں