7

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ فخرالاسلام ڈوگر کا قرنطینہ سنٹرز کا دورہ،صفائی کی صورتحال کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر عارضی قرنطینہ سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے ڈپٹی منیجرز آپریشن کے ہمراہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر افراد کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا،اس موقع پر فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم قرنطینہ سنٹر میں رہائش پذیر افراد ہمارے مہمان ہیں،جنکو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کمپنی نے خصوصی صفائی سکواڈ متعین کیا ہے،

فخرالسلام ڈوگر نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سنٹر کی دو شفٹوں میں صفائی کا نظام وضح کیا جائے اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی منیجر آپریشن انوار الحق نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں