9

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ فخر الاسلام ڈوگر کا کمپنی ورکشاپ اور نئے پارکنگ شیڈ کا دورہ،آف روڈ مشینری کی جلد مرمت کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان کی ہدایت پر کمپنی انتظامیہ نے شہر میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے مشینری اور کنٹینرز کی مرمت کا ہنگامی طور پر آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کمپنی ورکشاپ اور نئے پارکنگ شیڈ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی منیجر آپریشن محمد عثمان بھی انکے ہمراہ تھے،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کو قدموں پر کھڑا کرنے اور صفائی آپریشن میں بہتری لانے کیلئے جدید مشینری کی خریداری ناگزیر ہے،تاہم موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے گاڑیوں اور آپریشنل مشینری کو ترجیحی بنیادوں پر مرمت کرایا جارہا ہے،فخرالسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کی آپریشن ونگ کی گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے حاجی کیمپ کے قریب جگہ واگزار کراکے نیا پارکنگ شیڈ قائم کیا گیا ہے جس سے فیلڈ میں مشینری کی ترسیل آسان ہو جائے گی،منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ کمپنی ورکشاپ انتظامیہ کو آف روڈ مشینری کی جلد مرمت اور کنٹینرز کی حالت زار بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے،تاکہ شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر اسکے۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے علی الصبح شہری یونین کونسلز کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا معیار چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں