20

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کا وحدت کالونی کا دورہ،کومنبگ آپریشن کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے وحدت کالونی سمیت شہری علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا،اس موقع پر کمپنی عملے نے بھاری مشینری کے ہمراہ ڈیوایڈرز اور پلاٹوں کو کلئیر کیا اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے وحدت کالونی کی صفائی کا خصوصی ٹاسک دیا ہے پہلے مرحلے میں کمرشل و نجی گنجان آباد علاقوں میں سیکنڈ شفٹ میں بھی صفائی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ٹاسک ہے،اس مقصد کیلئے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات پھیکنے والوں کے خلاف جرمانوں کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے،منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ شہر اولیاء کو صاف ستھرا بنانے میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کمپنی کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں