7

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،ڈپٹی منیجرز آپریشنز کے مختلف زون میں تبادلے

ملتان،”خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام کے سلسلے میں” ہفتہ عیدالاضحی” منانے کی تیاریاں جاری ہیں،عید پلان کے سلسلے میں ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے ڈپٹی منیجرز آپریشنز کے مختلف زون میں تبادلے کردئیے،ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کو زون1 سے زون4 میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے،ڈپٹی منیجر انوارالحق کو زون2 سے زون1 میں بھیج دیا گیا،ڈپٹی منیجر بلال بھٹہ کا زون3 سے زون2 میں تبادلہ کردیا گیا،ڈپٹی منیجر حبیب اللہ ظفر کوزون4 سے زون3 میں ٹرانسفر کردیا گیا،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ تبادلے کمپنی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے کئے گئے ہیں،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے مزید کہا کہ کمپنی ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کا نظام بھی موثر بنا دیا گیا ہے،صبح کے علاوہ اب دن2 بجے ورکرز کی حاضری چیک کی جارہی ہے،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کے لئے عوام رابطہ مہم جاری ہے،شیڈول کے مطابق مختلف یونین کونسلوں کے فوکل پرسنز کے ساتھ روازانہ کی بنیاد پر مشاورت کی جارہی ہے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں