5

این ایل ای کے خلاف پی ایم اے کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ متوقع

ملتان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب این ایل ای امتحان کے خلاف میدان میں،پی ایم اے کی جانب سے تحریک کا آغاز،جولائی کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ متوقع ہے، تفصیل کے مطابق اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے عہدیداران نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے طلبا و طالبات اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں این ایل ای امتحان کے لئے رجسٹر نہ ہونے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ این ایل ای کا ظالمانہ فیصلہ واپس ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔وفد میں ڈاکٹر قمر عباس ، امجد ملک ، سہیل ڈوگر ، مزمل نواز ، زین و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں