6

این اے 158 منیر آباد اور سہیل آباد میں سو ئی گیس کا افتتاح

ملتان،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے محمد ابراھیم خان کہا ہے کہ عوام کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،حکومت خلوص نیت سے عوام کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے،حکومت کی خواہش ہے عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ این اے158میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،حلقے میں بجلی‘ سوئی گیس‘سیوریج‘ صحت ودیگر ترقیاتی کاموں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،اوراین اے158کو ماڈل حلقہ بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 158 منیر آباد اور سہیل آباد میں سو ئی گیس کی افتتاح کے مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا،افتتاحی تقریب سے عمران شوکت خان،رانا جاوید اقبال،الحاج شاہد اقبال شیخ،ملک شکیل آرائیں،میاں زین یاسین،میاں پرویز آرائیں،میاں عمر امین یاسین،میاں ارسلان،عرفان شوکت خان،جاوید وارث نے خطاب کیا،ابراھیم خان نے مزید کہا جنوبی پنجاب کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں اس خطے کوپسماندہ رکھا گیا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے73 سالوں میں پہلی مر تبہ 34فیصدعلیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔نو ارب روپے کے فنڈ سے ملتان تا لودھراں روڈ کا افتتاح ہو چکا ہے جس کی بدولت اس علاقہ کی محرومیاں ختم ہونگی اور ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ جس کے ذریعے جنوبی پنجاب میں صحت‘ تعلیم‘ سڑکوں کے انفسٹریکچر کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گے۔ ملتان کا ایک بہت بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے۔ جس کیلئے ارب روپے منظور ہو چکے ہیں۔ سیوریج نظام کی تبدیلی سے اہلیان ملتان کو ریلیف ملے گا۔سیوریج کے پانی کو ٹرٹمنیٹ کرنے کے لیے منصوبہ پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ترقیاتی کامو ں میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔اس موقع پرابراھیم خان نے مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں