15

ایوان تجارت و صنعت ملتان میں بیلجیئم بزنس کونٹیکٹ ڈے اور بیلجیئم کٹیلاگ نمائش کا افتتاح


ملتان،بیلجیئم سفارت خانہ اسلام آباد میں تعنیات ٹریڈ کمشنر عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے مواقع موجود ہیں،پاکستانی تاجرویلیو ایڈیشن مصنوعات کو ترجیح دیں ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور ویلیو ایڈیشن مصنوعات کی مانگ ہے،پاکستان اور بیلجیئم کی باہمی تجارت کا حجم 1000ملین یورو ہے باہمی رابطہ اور انڈر اسٹینڈنگ سے تجارتی حجم میں اضافہ ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں بیلجیئم بزنس کونٹیکٹ ڈے اور بیلجیئم کٹیلاگ نمائش کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب سے سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ نے بھی خطاب کیا،صدر ایوان نے ر بیلجیئم کٹیلاگ نمائش کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تقریب میں شوکت نیازی اکنامک کمرشل نمائندہ بیلجیئم سفارت خانہ اسلام آبادسابق صدر میاں فضل الہیٰ شیخ،میاں راشد اقبال،رابعہ شہزاد،ندیم احمد شیخ،اورنگزیب عالمگیر،شیخ فیصل سعید،شیخ طارق،بخش الہی،ربنواز ملک،شیخ فہیم ستار،رمضان بھٹہ،محمد شفیق دیگر نے شرکت کی،ٹریڈ کمشنر عابد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر صنعت و تجارت کا مرکز اور اہم شہر ہے معلومات اور رابطہ سے ہم بیلجیئم اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں،پاکستانی تاجر لیدر اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے بھیجیں بنگلہ دیش ویلیو ایڈیشن پر اپنی امپورٹ میں اضافہ کر چکا ہے ہمیں بھی اس جانب توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان کو ڈائمنڈ،فارما سیوٹیکلز،چاکلیٹ،انڈے،فوٹو گرافک سامان،مشینری اور انڈسٹری راء میٹریل دیگر مصنوعات ایکسپورٹ کررہا ہے بیلجیئم ترقی یافتہ اور جدید منڈیاں رکھتا ہے اور یورپین یونین نے پاکستان کو جی ایس پی اسٹیٹس بھی دیا ہے جس کا پاکستانی ایکسپورٹر فائدہ اٹھائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگریزی ویب سائٹس کے لیے کام کی ضرورت ہے بزنس شعبہ کے حوالہ سے نمائشوں بارے آگاہ کر دیا جائے گا خطاب سے قبل عابد حسین نے ملتان سلطان کی پی ایس ایل میں کامیابی پر شرکاء تقریب کو مبارکباد بھی دی صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیلجیئم کو ایکسپورٹ 500ملین یورو ہے جسے بڑھانے کے لیے بیلجیئم سفارت خانہ باہمی رابطہ اور کاروباری برادری کو ضروری معلومات خدمات مہیا کرے کاروباری معلومات کا تبادلہ کرے انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کیٹلاگ نمائش سے کاروباری برادری کو بیلجیئم سے متعلق کاروباری مواقع اورپوٹینشل بارے آگہی ہو گی اور ملتان ایوان کے ممبران کو بیلجیئم کمپنیز سے نئے رابطے جنم لیں گے انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین تجارتی تعلقات پروموٹ کرنے کی کوشش پر بیلجیئم سفارت خانہ اسلام آباد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ملتان ایوان تجارت و صنعت بی ٹو بی بزنس میٹنگز کے لیے بیلجیئم سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے بیلجیئم سرمایہ کار لائیو سٹاک،پلپ،تازہ پھلوں سبزیوں ڈیری اور فوڈ پراڈکٹس،سولر،ونڈ اور ہائیڈرو انرجی،بلیو پاٹری،ہینڈ ایمبڈائری ڈریسز اور فٹ وئیر،ٹیکسٹائل،لیدر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان تاریخی شہر اور تاریخی ورثہ کا حامل ہے ملتان،ڈی جی خان،فورٹ منروجیسے علاقوں میں ہوٹلز جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں تقریب کے اختتام پر تحائف اور شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا میاں فضل الہی شیخ سابق صدر ایوان نے مہمان اعزاز کو ایوان کا نشان پیش کیا،تقریب میں شوکت نیازی، میاں فضل الہیٰ شیخ،میاں راشد اقبال،رابعہ شہزاد،ندیم احمد شیخ،اورنگزیب عالمگیر،شیخ فیصل سعید،شیخ طارق،بخش الہی،ربنواز ملک،شیخ فہیم ستار،رمضان بھٹہ،محمد شفیق دیگرشریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں