11

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے اشتراک سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے منفرد پراجیکٹ بارے آگاہی سیمینار

ملتان،ایوان تجارت و صنعت ملتان اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اشتراک سے ملتان کے نجی ہوٹل میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک منفرد پراجیکٹ سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے شروع کئے گئے مری روڈ پر ”بیورلی ہلز” کے نام سے نئے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دی گئی جس کیلئے دانیال اور مومنہ نے بزریعہ ملٹی میڈیا شرکا کو بریف کیا پراجیکٹ میں 2 اور 3 بیڈ روم کے اپارٹمنٹ بنائے جا رہے ہیں،جس میں ملتان کی تاجر و سماجی شخصیات نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنیئر نائب صدر ملتان ایوان سید افتخار علی شاہ نے کہا کہ یہ ہاؤسنگ پراجیکٹ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان کے شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،سخت گرمی کے موسم میں چھٹیاں گزارنے کے لئے ہم مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں،ایسے میں پہاڑوں پر ہمارا اپنا گھر ہو تو ہم کبھی بھی جا سکتے ہیں اور پہاڑوں کی خوبصورتی اور پر سکون ماحول میں رہ سکتے ہیں۔ نائب صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں شفیع انیس شیخ نے کہا کہ ہاؤسنگ کے لئے پراجیکٹ کو ماحولیاتی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے،اس پراجیکٹ کیلئے ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا اور درختوں کے درمیان میں اپنے گھر کا ہونا ایک خواب سا جنت کا سما لگتا ہے، اس موقع پر سی ای او بیورلی ہلز دانیال شیخ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ کیلیفورنیا کے ماڈل سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا میں بیورلی ہلز کے نام سے ایک علاقہ ہے جو دیگر علاقوں سے مختلف ہے وہاں جا کر ایسا لگتا ہے کہ ہم دوسری دنیا میں آگئے ہیں۔ ہم مری روڈ کی آئیڈیل لوکیشن پر ہاؤسنگ کی ایسی سہولت فراہم کر رہے ہیں جو آج سے پہلے کبھی پاکستان میں موجود نہیں تھی۔ یہ ایک منفرد ماڈل ہوگا جس کو متعارف کروانے کا مقصد پاکستان میں ہاؤسنگ کی ایک منفرد سہولت لوگوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پراجیکٹ 2023 میں مکمل ہوگا اور جب لوگ یہاں آئیں گے تو انکو لگے گا کہ وہ کسی اور دنیا میں آ گئے ہیں۔سیمینار میں سابق صدور ایوان میاں فرید مغیث شیخ،میاں انیس احمد شیخ،سابق نائب صدر ندیم احمد شیخ،میاں عامر نسیم،خواجہ محمد فاروق،اظہر بلوچ،جہانزیب بچہ،زاہد حسین گردیزی،محمد یونس غازی،ربنواز ملک،ممتاز بابر،شیخ فہیم ستار،شہزاد چوہدری،اورنگزیب عالمگیر،حماد خان،جواد درانی،ریحان ارشد شیخ،محمد شفیق دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں