4

ایڈوانس فیس نہ دینے پرسکول انتظامیہ نے بچوں کو کمرے میں بند کر دیا

ملتان(سٹآف رپورٹر)ایڈوانس فیس نہ دینے پر سکول انتظامیہ نے بچوں کو کمرٓے میں بند کر دیا،تفصیلات کے مطابق پرانا شجاع آباد روڈ کے رہائشی محمد بلال نے بتایا کہ میرے تینوں بیٹے عبدالرحمن بلال،معاوز بلال،اور حازق بلال نجی سکول میں زیر تعلیم ہیں،سکول انتظامیہ نے جولائی کی ایڈوانس فیس کیلئے طلبہ کے والدین پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا سیلبس بھی روک لیا،بچوں کو ذہنی ٹارچر کرتے رہے اورکمرے میں بند کر دیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی،اطلاع ملنے پر جب میں سکول پہنچاتو پرنسپل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔ اور میرے بچوں کو بھی سکول سے نکال دیا۔میری وزیر تعلیم سے اپیل ہے کہ ان پرائیویٹ سکول مافیاکے خلاف کارروئی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں