19

ایڈیشنل آئی جی کا جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اردل روم،45 اہلکاروں کی محکمانہ اپیلوں پر سماعت

ملتان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف جنگ اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا نصب العین ہے،خدمت کے اس سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران اور اہلکاروں کا سخت احتساب کرنا بھی ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران وردی کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کرکے محکمے کا امیج بلند کریں انکی کارکردگی کو ہر سطح پر سراہا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں منعقدہ اردل روم کے دوران پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ڈسپلن عمران شوکت بھی انکے ہمراہ تھے،اردل روم میں 45 اہکاروں اور افسران کی محکمانہ اپیلوں پر سماعت کی گئی،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں زیادہ تر پولیس رویے کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں اپنے اخلاق کو بہتر بناکر عوامی اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے،جنوبی پنجاب میں جرائم کے خلاف نیک نیتی سے سرگرم جوانوں کو محکمانہ طور پر آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں،کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا فیصلہ صرف سزائیں سنانا نہیں بلکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے انکے جائز مسائل کی دادرسی اور روابط بڑھانا بھی ہے،جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام کے بعد تبدیلی تفتیش اور اردل روم کے حوالے سے تمام اختیارات کو بھرپور انداز میں ریلیف دینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اس جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔قبل ازیں کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے متعدد ملازمین کی ایپلوں پر ریلیف فراہم کرتے ہوئے انکی سزاؤں کو معاف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں