14

ایڈیشنل آئی جی کا عید الاضحی اور محرم الحرام پر سخت سکیورٹی انتظامات کا حکم

ملتان(احمر خان سے)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے عید الاضحی اور محرم الحرام پر بھرپور سکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی سے قبل مویشی چوری اور سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی اس سلسلے میں علماء کرام اور سول سوسائٹی پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس سے تعاون کریں،کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے میں علماء کرام کا بنیادی کردار ہے،اس موقع پر علماء کرام نے مخلتف تجاویز بھی پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں